تعارف:               Introduction

            شعبۂ اردو جامعہ چترال۲۰۱۷ء میں اپنے قیام سے لے کر اب تک اردو زبان و ادب کے فروغ کے لیے کوشاں ہے۔ زبان و ادب کی ترقی تحقیق و تنقید کے بغیر ممکن نہیں ہوسکتی۔ اس مقصد کے حصول کے لیے یونیورسٹی اف چترال جرنل اف لینگویج اینڈ لٹریچر شائع کرتی ہے۔ اردو زبان و ادب پر ہونے والے سندی تحقیق اور پیش رفت کو عالمی رسائی دینے کے لیے یہ مجلہ OJS سسٹم کے تحت پرنٹ کے ساتھ ساتھ آن لائن اور سی ڈی ورژن میں بھی شائع کیا جاتا ہے اس مجلے میں اردو ادبیات اور لسانیات پر ہونے والی تحقیق کو جانچ پرکھ کے بعد شائع کیاجاتا ہے جس سے اردو تحقیق کو نئی وسعت ملے گی اور جدید تحقیقی طریقۂ کار کے تحت تحقیقی مقالہ نگاروں کو ایک نیا پلیٹ فارم ملے گا ۔

قارئین:                      Audience

        یونیورسٹی اف چترال جرنل اف اردو لینگویج اینڈ لٹریچر قومی اور بین الاقوامی سطح پر تمام ناقدین، محققین، اردو زبان و ادب کے اساتذہ، طالب علموں، ایم فل اور پی ایچ ڈی سکالرز کو اردو زبان کے مختلف شعبوں پر معیاری تحقیق و تنقید پڑھنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔