Guidelines for Authors

مقالہ نگاروں کے لئے ہدایات:

مقالہ ارسال کرتے ہوئے درج ذیل اصولوں کو ملحوظ رکھا جائے:

مقالہ غیر مطبوعہ ہو اور کسی مجلے میں اشاعت کے لیے نہ بھیجا گیا ہو۔ -*

مقالے کے ساتھ انگریزی زبان میں اس کا خلاصہ ضرور شامل کیا جائے جو زیادہ سے زیادہ ۱۵ سطروں پر مشتمل ہو۔ -*

مقالے کے کلیدی الفاظ مقالے کے شروع میں الگ سے درج ہوں۔ -*

صفحۂ اول پر مقالہ نگار اپنا مکمل پتا، برقی پتا اور رابطہ نمبر درج کرے۔ -*

مقالہ ایم ایس ورڈ  میں کمپوز شدہ ہو اور اسے مقالہ نگار مجلے کی ویب سائٹ پر خود کو رجسٹرڈ کرکے اپلوڈ کر سکتا ہے۔ اس کے بعد مقالے کی منظوری جانچ کے مراحل اور اشاعت سے مقالہ نگار کو بذریعۂ خود کار ای میل سسٹم آگاہ کیا جاتا رہے گا۔ اگر ماہرین مقالے میں کوئی رد و بدل یا اضافہ تجویز کریں تو وہ بھی اسی خود کار ای میل سسٹم کے ذریعے مقالہ نگار کو موصول ہوں گی اور مقالہ نگار اسی سسٹم پہ اپنا تصحیح شدہ مقالہ دوبارہ ارسال کر سکے گا۔

حروف کی جسامت۱۴ پوائنٹ ہو۔ -*

-٭ عنوانات کی جسامت ۱۶ پوائنٹ رکھا جائے۔